مطالعہ کی میزسے
سلسلہ تبصرہ
کتب اسلامی۔
قرآن کریم
بے شک قرآن مجید اللہ رب العزت کاکلام ہے،اس میں کوئی دورائے نہیں ہے،حالانکہ ہرزمانے میں کچھ لوگوں نے سوال اٹھائے کہ یہ اللہ کاکلام نہیں ہے مگر قرآن کریم کاچیلنج ہے کہ اسے اگر بندے کاکلام سمجھتے ہوتو لائو اس جیسی ایک سورت یاآیت،زمانہ آج تک عاجزاورلاچار ہے، زمانہ رسالت میں ایک سے بڑھ کر ایک اہل لغت وزبان دان فصاحت وبلاغت گزرےمگروہ بھی بالآخریہ کہنے پر مجبور ہوئے کہ یہ انسان کاکلام نہیں ہے۔
اس قرآن مجید کونازل ہوئے چودہ صدیاں بیت گئیں،مگر آج تک اس
کے ایک حرف یانکتہ میں فرق نہیں آیا،حالیہ دنوں رام پور رضالائبریری میں ایک قرآن
کریم کی نمائش کی گئ تھی ،جو حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ہاتھ
کالکھابتایاجاتاہے،اورمخطوطہ کی شکل میں موجود ہے،اس مخطوطہ اور موجودہ زمانے کے چھپے ہوئےقرآنی نسخوں میں موازنہ
کیا،جس میں ایک لفظ کابھی فرق نہیں ہے،یہ تواللہ تعالی کی قدرت کاکرشمہ ہے،کہ اس
کی حفاظت کی ذمہ داری خود اللہ تعالی نے لے لی ہے، انانحن نزلناالذکر وانالہ
لحٰفظون۔
قرآن مجیدپچھلی تمام کتب سماوی کانچوڑ ہے،اوراپنے سے پہلے
کی کتابوں کامصدق ہیں،اس کابیان اختصار ایجازواعزازو معجزنما ہیں، اس کابیان اگرچہ
سہل اللسان ہے،مگراس کوسمجھنے کے لئے چندعلوم فنون چاہئے،مثلاً علم قرآن، اصول
قرآن، علم حدیث ،اصول حدیث،علم تفسیر،علم اصول تفسیر،علم بیان ،علم لغت،علم
کلام،وغیرہ، ان علوم وفنون کے ساتھ ساتھ اس کو سمجھنے کے لئے خدائی توفیق اورفیضان
رسالت چاہئے،ورنہ اسی قرآن مجید کو پڑھ کر
بہتوں گمراہ ہوگئے،اللہ تعالی فرماتاہے،،یُضِلُّ بِہٖ کَثِرًاوَّیَھْدِیْ بِہٖ کَثِرًا
وَمَایُضِلُّ بِہٖ اِلَّاالْفٰسِقِیْنَ،،
قرآن مجید کی نظرمیں صراط مستقیم اولیاء اللہ کے دامن سے
ہوکرگزرتاہے،اللہ تعالی فرماتا ہے،،اھدناالصراط المستقیم،،ائے اللہ ہم
کوسیدھاراستہ چلا،صراط الذین انعمت علیہم ،،راستہ ان کاجن پرتونے انعام فرمایا،اور
پھراللہ عزوجل نے بندوں پر کرم ونوازش فرماتے ہوئے ان انعام یافتہ بندوں کی
نشاندہی بھی فرمادی ہے،،انعم اللہ علیہم من النبین والصدیقین والشہداء والصالحین وحسن
اولئک رفیقا،،یہی قرآن کامقصود ومطلوب ہے کہ بندہ راہ راست پر چلے۔
قرآن کریم میں کل114سورتیں اور 6666آئتیں ہیں،اس ضخیم ہونے
کے باوجود مسلمان کابچہ بچہ اسے اپنے سینوں بسانے سے قاصرنہیں ہے،اس پرعمل آوری
خداوندتعالی کی بندگی بھی ہے،اور معرفت خداوندی کاذریعہ بھی،قرآن نجی زندگی کے لئے
ایک دستورالعمل ہے،اس پر عمل کانتیجہ خودبھی امن سے رہ کردوسروںکو بھی امن سے
رکھناہے،دنیامیں جتنی بھی آسمانی کتابیں نازل ہوئیں تھیں،ان میں سے صرف اب یہی ایک
کتاب بعینہ بچی ہوئی ہے،اس سے قبل کی تمام
کتابیں محرف ومبدل ہوچکی ہیں،گویاکہ اب موکش نجات کاراستہ صرف اسلام بچاہے،اس کے
بغیرنجات ممکن نہیں۔
فقط
محمدساجدرضاقادری رضوی کٹیہاری
21/10/2021
(سلسلہ جاری)
Comments
Post a Comment